یاسر حسین نے ارطغرل میں کام کرنے والے ادا کاروں کو کچرا قرار دیدیا

یاسر حسین نے ارطغرل میں کام کرنے والے ادا کاروں کو کچرا قرار دیدیا
یاسر حسین نے ارطغرل میں کام کرنے والے ادا کاروں کو کچرا قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ادا کار یاسر حسین نے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کے  اداکاروں کو عالمی کچرا قراردیدیا۔ 

حال ہی میں اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں یاسر حسین نے ترک اداکاروں کی طرح دکھنے والے دو پاکستانیوں کی تصویر شیئرکی  اور ساتھ ہی لکھا کہ "ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ  گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر"۔ 

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یاسرحسین کی سٹوری کا سکرین شاٹ سامنے آنے پر اداکارہ انوشے اشرف نے لکھا کہ " یاسر یہ ذہن میں رکھیں کہ  کوئی کچرا نہیں ہوتا، اور حتیٰ کہ اگر ان کا کام پسند کرنے کے قابل نہیں تو بھی دنیا بھر سے اداکاروں کی عزت کی جانی چاہیے "۔ باہمی عزت دینے پر زور دیتے ہوئے ان کا مزید کہناتھاکہ  دنیا بھر سے ہر کسی کی اپنی کوشش ہے ، یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر سیریز میں سے کوئی ایک چیز بھی آنکھیں کھول سکتی ہے تو ارطغرل کچرے سے بہت دور ہے ۔

انوشے اشرف کا کہناتھاکہ لوگ بالآخر اب کچرا مسترد کررہے ہیں، گھر پر کام کریں اور بہتر سکرپٹ، شوز اور بجٹس دیکھیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ لوگوں نے اپنی تصاویر شیئرکرکے کیسے توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور اس کی وجہ سیریل ہی تھی ، نہ کہ پاکستان میں کسی شخص کی موجودگی کی وجہ سے ، لہذا ہمیں بیرونی ڈراموں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ان لڑکوں کو سامنے آنے کا حوصلہ دیا، ہمیں صرف اچھائی دیکھنی چاہیے "۔

مزید :

تفریح -