فرانس نےحماس سربراہ یحییٰ سنوار کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

فرانس نےحماس سربراہ یحییٰ سنوار کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
فرانس نےحماس سربراہ یحییٰ سنوار کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (اے پی پی)فرانس نےحماس سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثے منجمد کر دینے کا اعلان کیا ہے۔" عرب نیوز" نے بتایا ہے کہ فرانس کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے والے ایک فرمان کے مطابق منگل کو فرانسیسی حکومت نے یحییٰ سنوار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔ یحییٰ سنوار حماس کے تازہ ترین رہنما ہیں، جنہیں فرانس کی قومی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔فرانس نے اس سے قبل 13 نومبر کو حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف اور ان کے نائب مروان عیسیٰ پر قومی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔