خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیئے گئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوااسمبلی نے جامعات ترمیمی بل 2024کی منظوری دیدی،گورنر کے پی سے یونیورسٹی کے چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترمیمی بل کے مطابق جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو تفویض کردیاگیا، اکیڈیمک سرچ کمیٹی وائس چانسلر کیلئے 3نام تجویز کریگی، وزیراعلیٰ تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر تعینات کریں گے،تعیناتی کے 2 سال بعد وائس چانسلر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، غیرتسلی بخش کارکردگی رپورٹ پر وائس چانسلر کا دورانیہ ختم کیا جاسکے گا۔