کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات

کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات
کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) کرم انتظامیہ نے علاقے کی صورت حال کے تناظر میں مقامی افراد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے لیے سپیکر کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق کرم میں راستوں کی بندش اور علاقے میں بے امنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا گزشتہ رات مؤخر کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا کرم میں مرکزی شاہراہ پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے، اس حوالے سے پولیس گاڑیوں سے لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم روڈ کلیئر ہوتے ہی 80 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کے ساتھ قافلہ روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹرکوں کے قافلے کی روانگی آج ہی متوقع ہے۔

کرم پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں۔