5 اکتوبر2024 کو کے پی ہاؤس میں پولیس نے کتنے کروڑ کا نقصان کیا؟ حیران کن انکشاف

5 اکتوبر2024 کو کے پی ہاؤس میں پولیس نے کتنے کروڑ کا نقصان کیا؟ حیران کن انکشاف
5 اکتوبر2024 کو کے پی ہاؤس میں پولیس نے کتنے کروڑ کا نقصان کیا؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) گزشتہ سال 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خیبر پختونخوا ہاؤس پر اسلام آباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران ہونے والے نقصان کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ 3 کروڑ روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے ہے جس میں 25 لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا آئی فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ اور 4 لاکھ روپے کی3 عینکیں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 40 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ اور گاڑیوں کو نقصان ہوا، موبائل اور نقدی غائب ہونے کی مالیت 20 لاکھ اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

 کے پی ہاؤس سے 45 لاکھ روپے مالیت کے گیس ماسک، موبائل فونز اور پاور بنک بھی غائب ہوئے، توڑ پھوڑ اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، منیر حسین لغمانی کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی نے تحقیقات کیں، تحقیقاتی رپورٹ آج اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔