لاہور میں لڑائی کے بعد ہمسائی خاتون کو گھر بلا کر ملزم نے کیا کیا ؟ افسوسناک انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ملزم نے والدہ سے لڑائی کرنے والی خاتون کو صلح کے بہانے گھر بلا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان کی والدہ کی چند روز قبل لڑائی ہوئی تھی۔ملزمان نے صلح کے لیے خاتون اور اس کے شوہر کو بلایا اور گھر کے باہر پہنچنے پر مقتولہ مصباح پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان اپنے بھائی شیراز سمیت فرار ہوگیا ہے، جن کی تلاش جاری ہے۔