والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں،وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں :بیٹا جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ

والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں،وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں ...
والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں،وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں :بیٹا جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ کے بیٹے محمد علی شاہ نے کہاہے کہ ان کے والد کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں ان کے والد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق محمد علی شاہ کا کہناتھا کہ ان کے والد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی جانب سے خبر دی گئی تھی کہ  جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں جوکہ درست نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -