ماں کا گاڑی دلانے سے انکار، 5 سالہ بچہ گاڑی لے کر ہائی وے پر نکل پڑا اور پھر ۔۔حیران کن خبر آ گئی
لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن )امریکی ریاست یوٹا میں پولیس نے ہائی وے پر گاڑی دوڑانے والے 5 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹا میں جب پولیس اہل کاروں نے کم سن بچے کو ہائے وے پر گاڑی چلاتا دیکھا تو وہ حیران رہ گئے۔
بعدازاں پولیس نے اشارے دیا جس پر 5 سالہ بچے نے گاڑی پر روک دی۔بچے نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ اس کی ماں نے اسے لمبر گینی کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، اس پر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہی کیلی فورنیا سے گاڑی خرید کر لے آئے گا۔
پولیس کے مطابق بچے کے پاس صرف 3 ڈالر تھے جب کہ بچہ گاڑی چلا کر گھر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور پہنچ گیا تھا اور خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔اس حوالے سے بچے کے والدین نے بتایا کہ گھر والے جب سو گئے تو بچہ چابی لے کر ایس یو وی گاڑی لے اڑا۔