امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟

امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
امریکا کی 50 ریاستوں میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں۔
امریکا میں کسی بھی صدارتی امیدوار کو جیت کے لئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کملا ہیرس 19 ریاستوں میں کامیاب رہیں، 7 سوئنگ ریاستوں میں سے بھی 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔
صدارتی الیکشن میں دو ریاستیں فلپ ہوئیں یعنی یہ دونوں ریاستیں 2020 کے الیکشن میں ڈیموکریٹس نے جیتی تھیں جو حالیہ الیکشن میں ریپبلکنز نے دوبارہ حاصل کر لی ہیں، ان ریاستوں میں جارجیا اور پینسلوینیا شامل ہیں۔
جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 7 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 8 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کئے، جارجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 اور پنسلوینیا کے 19 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
تاہم ابھی امریکی صدارتی الیکشن کے مکمل نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں لہٰذا اس بات کا امکان موجود ہے کہ فلپ ریاستوں کی تعداد میں ردوبدل ہو جائے۔