کہ شاعری سے محلہ خراب کردوں گا ۔۔۔
میں ایک روز یہ سنگیں عذاب کردوں گا
کہ شاعری سے محلہ خراب کردوں گا
میں کر کے حسن کی تعریف اپنے شعروں میں
پھر اک حسینہ کو تازہ گلاب کردوں گا
قلم میں زور ہے اتنا کہ ایک دن واللہ
میں یاں کے مفتی کا جینا عذاب کردوں گا
میں جاہلوں کو بھی عالم لکھوں گا پھر کوکب
کسی چڑیل کو بھی کامیاب کردوں گا
کلام : کوکب رضا نورانی (لچھمی پور بدایونی، بھارت )