کاشتکار گوبر کی کھاد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جامعہ زرعیہ

  کاشتکار گوبر کی کھاد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، جامعہ زرعیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(این این آئی):جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے کہا کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم کے فقدان کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہذا کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کا مثر استعمال یقینی بنائیں۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے۔