انوویٹرز سپرلیگ سیزن ٹو کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا گیا

انوویٹرز سپرلیگ سیزن ٹو کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی ایمرجنگ کرکٹ لیگ انوویٹرز کراچی سپرلیگ سیزن ٹو کے ٹرائلزکے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔بارہ روزہ ٹرائلز کا آغا زآج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جو جمعرات 18اپریل 2019تک جاری رہے گا ۔انوویٹرز کراچی سپرلیگ کے روح رواں ثاقب اقبال شاہ ، ڈائریکٹر جمیل خان اور مارکیٹنگ ہیڈ عبدالصمد گابا کے مطابق اتوار کو ڈیفنس رائلز کے ٹرائلز رکھے گئے ہیں ۔پیر 8اپریل کو بلدیہ بلاسٹر ،منگل 9اپریل کو سرجانی ایگلز ،بدھ 10اپریل کو کورنگی فائٹرز ،جمعرات 11اپریل کو کیماڑی واریئرز ،جمعہ 12اپریل کو کریم آباد کنگز ،ہفتہ 13اپریل کو لیاری رائیڈرز ،اتوار 14اپریل کو ملیر ڈریگنز ،پیر 15اپریل کو ناظم آباد لائنز ،منگل 16اپریل کو صدر اسٹرائیکرز ،بدھ 17اپریل کو کورنگی ہنٹرز اور بدھ 18اپریل کو گلشن ٹائیگرز کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جارہے ہیں ۔انوویٹرز کراچی سپرلیگ میں تقریبا 25ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے ۔ان میں سے 20ہزار کراچی اور باقی پانچ ہزار سے زائد کا تعلق اندرون ملک سے ہے ۔اس بار 240کھلاڑیوں کو براہ راست دنیا کے سامنے خود کو منوانے کا موقع دیا جارہا ہے ۔