سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب عثمان علی  خان کاڈیرہ کادورہ، ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

  سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب عثمان علی  خان کاڈیرہ کادورہ، ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب عثمان علی خان نے ڈیرہ غازی (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

خان کادوروزہ دورہ کیا اور ضلع ڈیرہ غازی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا تفصیلی جائزہ لیا-  سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ پنجاب عثمان علی خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کاسفر تیزی سے جاری ھے- ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبوں میں بلاجواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہ ہوگی اس موقع پرایس ای ہائی ویز میاں اظفر - ایس ای بلڈنگ وقار شعیب - ایکسین ہائی وے ملک گلفام -سئنیر سب انجینئر ہائی وے اشرف خان شیروانی سمیت ایکسین بلڈنگ ہمایوں مسرورنیسیکرٹری سی اینڈڈبلیوجنوبی پنجاب  کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی - سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے پل ڈاٹ کی کشادگی- انٹرسٹی جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر- شادن لُنڈ بوائز ڈگری کالج- تھانہ صدر تونسہ شریف -آر ایچ سی شادن  لُنڈ -زین تا بارتھی سڑک اور بارتھی کے مقام پر نالہ سنگھڑ پر تعمیر ہونے والے پل پرجاری کام کامعائنہ کیا جبکہ اسی طرح بارتھی میں تحصیل ہیڈکواٹر اہسپتال کی عمارت-بارتھی تا فاضلہ کچھ 25 کلومیٹر - بارتھی تا ہنگلون 32کلومیٹر سڑک براستہ سہوڑہ -بارتھی تا سرتھوخ 46کلومیٹر سڑک براستہ ٹیھکر اور روہنگھن تاسخی سرور سڑکوں کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا اورکوالٹی کیمعیارپر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ پنجاب راؤ دلشاد خان بھی انکے ہمراہ تھے