دلجیت کے کنسرٹ میں دپیکا کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا

دلجیت کے کنسرٹ میں دپیکا کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا
دلجیت کے کنسرٹ میں دپیکا کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنگلورو (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے عوام کی نظروں سے اوجھل تھیں، تاہم گزشتہ روز دپیکا نے اپنے آبائی شہر بنگلورو میں معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے  دل لومیناتی کنسرٹ  میں سپرائز انٹری دیکر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
یہ تقریب اس وقت اور بھی یادگار بن گئی جب دلجیت نے دیپیکا کو اسٹیج پر بلا لیا اور ہجوم خوشی سے جھوم اٹھا۔ گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے اِن دلچسپ لمحات کی ویڈیو اپنے آفیشل اکانٹ پر شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا کو اسٹیج پر بلانے سے قبل دلجیت دوسانجھ اداکارہ کی آمد سے بیخبر ہجوم کو دلچسپ انداز میں دپیکا کی آمد کا اشارہ دے رہے ہیں۔


اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹی شرٹ اور بلیو جینز پہنی دپیکا پڈوکون اسٹیج پر آجاتی ہیں اور مداحوں نے خوب چیخ چلا کر ان کا استقبال کیا۔ان دلچسپ لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

مزید :

تفریح -