پی ایس ایل 10؛پلاٹینم کیٹیگری میں کونسے غیرملکی کھلاڑی شامل؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئےپلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں،مجیب الرحمان، شکیب الحسن، کرس لین، ڈیرل مچل بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، کوشال مینڈس ،ڈیوڈ ویلے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں،میتھیوشارٹ، شان ایبٹ، مارک چیمپین، مستفیض الرحمان، عثمان خواجہ، زیک کرالی، جیسن رائے، مائیکل بریسویل، ایلیکس ہیلز بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 40غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں،6غیرملکی کھلاڑی صرف پلانٹیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں،دیگر کھلاڑی پلانٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ڈائمنڈ اور گولڈکیٹیگری میں بھی دستیاب ہیں،آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈکیٹیگری کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائمنڈکیٹیگری میں 87غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں،گولڈکیٹیگری میں 165غیرملکی کھلاڑی درافٹ کیلئے دستیاب ہیں۔