پاکستان کاوہ ٹاپ کلاس کامیڈین جس کی شادی کی تصدیق طلاق سے ہوئی تھی
لاہور(محمد یامین صدیقی سے) فلمی صنعت میں اکثر فنکاروں کی شادیوں کا علم نہیں ہوتا۔ سب سے زیادہ خفیہ نکاح فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد ہی کرتے ہیں۔ان کے نکاح کا علم اس وقت ہوتا ہے جب ان کے اختلافات بڑھنے سے معاملہ عدالتوں میں پہنچ جائے یا نوبت طلاق تک پہنچ جائے۔ کامیڈین اداکار عمر شریف اور اداکارہ شکیلہ قریشی نے آپس میں شادی کی تواڑتے اڑتے یہ خبر پریس تک بھی پہنچ گئی۔ لیکن دونوں نے اس کی سختی سے تردید کی ۔حتٰی کہ عمر شریف تو صحافیوں سے الجھ بھی پڑتے کہ میرا سکینڈل کیوں بناتے ہو۔لیکن جب ان دونوں کے اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئے تو شکیلہ قریشی نے عمر شریف سے نجات حاصل کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تب شادی کی تصدیق بھی ہوگئی۔