فٹبال ورلڈ کپ، ٹیموں نے اپنیسکواڈز کو حتمی شکل دے دی

فٹبال ورلڈ کپ، ٹیموں نے اپنیسکواڈز کو حتمی شکل دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لسبین(نیٹ نیوز) بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں نے ایک ہفتہ قبل اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ میگا ایونٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہو رہا ہے جس میں عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔ جمعہ کو فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے تمام ٹیموں کے ورلڈ کپ سکواڈز کی با ضابطہ تصدیق کر دی، تمام 32 ٹیموں کے کوچز کی بھی با ضابطہ طور پر تصدیق ہو چکی ہے، میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 32 ممالک کی ٹیموں میں سے 736 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق تمام ٹیموں نے ابتدائی سکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میگا ایونٹ میں کئی نامور کھلاڑی انجری مسائل کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جن میں راڈامل کا نام بھی شامل ہے۔