میلسی میں آڑھتی کے گودام پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 1600 باردانہ برآمد
وہاڑی (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے علاقے میلسی میں مجسٹریٹ نے آڑھتی کے گودام پر چھاپہ مار کر 1600 باردانہ (خالی بوریاں) برآمد کرلیں۔ باردانہ ضبط کرنے کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پنجاب میں بہت سے مقامات پر سرکاری باردانہ آڑھتیوں کے گوداموں سے برآمد ہو رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی مسعود بابر اور مجسٹریٹ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ناجائز طریقے سے خالی باردانہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کو سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔