گندم کی نئی قیمت مقررکرنے کیلئے درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

گندم کی نئی قیمت مقررکرنے کیلئے درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ...
گندم کی نئی قیمت مقررکرنے کیلئے درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے،عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی 14مئی کو جواب طلب کرلیا۔