ججزخط پرازخودنوٹس کیس؛سپریم کورٹ بارکے صدراورایڈیشنل سیکرٹری کے درمیان روسٹرم پر اختلاف ہو گیا

ججزخط پرازخودنوٹس کیس؛سپریم کورٹ بارکے صدراورایڈیشنل سیکرٹری کے درمیان ...
ججزخط پرازخودنوٹس کیس؛سپریم کورٹ بارکے صدراورایڈیشنل سیکرٹری کے درمیان روسٹرم پر اختلاف ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ بارکے صدراورایڈیشنل سیکرٹری شہبازکھوسہ کے درمیان روسٹرم پر اختلاف ہو گیا،سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے دلائل کیلئے آدھا گھنٹہ مانگ لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری شہبازکھوسہ نے کہاکہ ذاتی حیثیت میں الگ درخواست دائرکی ہے،ایگزیکٹو کمیٹی کی کل رات میٹنگ ہوئی ہے ،صدر شہزادشوکت نے کہایہ معلوم نہیں کیوں اپنی تشہیر چاہتے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری شہباز کھوسہ نے کہاکہ میں کوئی تشہیر نہیں چاہتا۔