اپوزیشن کا گرینڈ الائنس مفاد پرستوں  کا اکٹھ‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  اپوزیشن کا گرینڈ الائنس مفاد پرستوں  کا اکٹھ‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا اکٹھ ہے انہیں عوامی مسائل سے سرورکار ہوتا تو(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 جب یہ حکومتوں میں تھے تو بچوں کے لازمی اور مفت تعلیم کا قانون کیوں معطل کیے رکھا اور ڈھائی کروڑ بچوں کی تعلیم معطل نہ رکھتے، صحت کا وہ فرسودہ نظام قائم نہ رکھتے کہ خود علاج کے لیے باہر جانا پڑتا روزگار کے محدود موقع فراہم کرکے اپنے مخصوص لوگوں کو نا نوازتے ڈالر کو مصنوعی طریقہ سے کنٹرول کرکے اور روپے کو بے ساکھی فراہم کرکے مفلوج اور اپاہج نہ بناتے یوں چند سالہ مصنوعی خوشحالی کرکے معیثت کو عشروں کی ضرب کاری نہ لگاتے اور آنیوالی حکومت کے مہنگائی کنٹرول پروگرام کی راہ میں سوچی سمجھی بارودی سرنگیں نہ بچھا کر جاتے عوام کی اور اپنی تربیت پر توجہ دیتے اور اداروں کو تباہ حال نہ کرتے پاکستان قوم باشعور ہے وہ جانتی ہے کہ تخریب میں وقت درکار نہیں ہوتا مگر تعمیر میں وقت لگتا ہے وہ عمران خان کو تعمیر و ترقی کے لیے نہ صرف وقت دیں گے بلکہ عملاً اسکا ساتھ بھی دیں گے عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ پہلے ایک دو سال ملکی معاملات کو سیٹ کرنے اور ترتیب میں لانے کے بعد اور خود انہی کی مشکلات جھیلنے کے بعد اب ملکی معیثت کو آگے بڑھانے کا وقت آچکا ہے اور مہنگائی کنٹرول میں رکھنے کا وقت آرہا ہے اس سلسلہ میں اپوزیشن کے احتجاج راہیں کھوٹی کرکے اپوزیشن کے مفاداتی سیاست کا ایندھن کبھی بھی نہیں بنیں گے ڈاکٹر شاہینہ خواتین اور نوجوانوں کے مختلف وفود سے ملاقات کر رہی تھی ان سے ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ سعید، رقیہ رمضان، نیلوفر لغاری، فرحت بخاری، کاشفہ الطاف، عنصر عباس، احمد عباس، شہزاد، کفایت، عمیر، سلیم، اسلم بزدار، قاسم بزدار، محمد ادریس، وقار چانڈیہ، انیس الرحمن، انیس ببر و دیگر شامل تھے۔ 
شاہینہ نجیب