کراچی دھماکہ،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

کراچی دھماکہ،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی
کراچی دھماکہ،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں ایئرپورٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، جس میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ  جاری کر دی۔ جس کے مطابق دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اور 3 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں تقریبا 70 سے 80 کلوگرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لے کر سوار تھا۔ اور چینی باشندوں کی آمد کا منتظر تھا۔ جس نے ہدف کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرا دی۔

حملے میں استعمال گاڑی کے چیسز سے مالک کی تفصیلات مل گئی ہیں۔ جس کا نام شاہ فہد ہے اور وہ بلوچستان کے شہر نوشکی کا رہائشی ہے۔حکام کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اور شاہ فہد کے زیر استعمال سموں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔