فیصل آباد میں باپ نے شرارت کرنے پر 3 سال کی بیٹی مار ڈالی، خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، پڑوسی نے بھانڈا پھوڑ دیا

فیصل آباد میں باپ نے شرارت کرنے پر 3 سال کی بیٹی مار ڈالی، خاموشی سے دفنانے ...
فیصل آباد میں باپ نے شرارت کرنے پر 3 سال کی بیٹی مار ڈالی، خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، پڑوسی نے بھانڈا پھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد  (ویب ڈیسک) شرارت کرنے پر شقی القلب باپ نے تشدد کرکے اور گلہ گھونٹ کر 3 سالہ بیٹی کو مار ڈالا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یعقوب نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے بچی کی نعش کو دفنانے میں مصروف تھا کہ ہمسائے نے پولیس کو کال کر دی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258 ر ب لماں پنڈ گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب سنگدل باپ نے 3 سالہ بیٹی کو شرارت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر معصوم کائنات کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔