رینالہ خورد میں سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا
رینالہ خورد(مانیٹرنگ ڈیسک) رینالہ خورد میں سوتیلی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق 17سالہ متاثرہ لڑکی اور ملزم محمد اکرم گھر پر اکیلے تھے جب ملزم نے لڑکی کے ساتھ بربریت کی۔ جب لڑکی کی ماں گھر واپس آئی تو اس نے اسے اپنے سوتیلے باپ کی غیرانسانی حرکت کے بارے میں بتایا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیاہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے اس واقعے پر کہا ہے کہ ’’ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کا تحفظ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔‘‘