پی آئی اے کے پائلٹ کا اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار

پی آئی اے کے پائلٹ کا اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار
پی آئی اے کے پائلٹ کا اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے پائلٹ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیاہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اس طیارے کے انجن میں خرابی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چارٹرڈ کے طور پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے بک کیا گیاتھا جس پر غیر ملکی کمپنی کے ملازمین کو کراچی سے موئن جو داڑو لے جایا جاناتھا لیکن پائلٹ نے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن میں ایک آلہ ہوتاہے جو کہ بند انجن کو دوبارہ سٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے ،وہ درست نہیں ہے ۔جبکہ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ موئن جو داڑو ایئرپورٹ پر گراﺅنڈ پاور کی سہولت موجود نہیں ہے تاہم دوسرے طیارے کے ذریعے ملازمین کو لے جایا جائے گا ۔