تانیہ ایدروس کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ کن لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہیں؟منصوبہ بتادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیجیٹل وژن پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کا رجحان شروع سے ہی ٹیکنالوجی کی طرف رجحان تھا، وہ کچھ لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کریں گی۔
سربراہ ڈیجیٹل وژن پاکستان تانیہ ایدروس نے نجی ٹی وی ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہیں اور ان کا ہمیشہ سے ٹیکنالوجی کی طرف رحجان تھا۔ گوگل کے ساتھ انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے 2008میں گوگل میں انٹرن شپ کی تھی جس کے بعد سے وہ ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ منسلک تھیں۔
ایک ای میل آئی جس میں لکھا تھا کہ آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں،پاکستان آئی اور ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سے متعلق کابینہ میں پریزنٹیشن دی، یہاں آنے کے بعد اندازہ ہورہا ہے کہ کہاں کہاں کام ہورہا ہے اور کہاں نہیں، ایسے لوگ بھی ہیں جوکام نہیں کرنا چاہتے اس حوالے سے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
نوجوانوں کو ہنرمند بنانا بہت ضروری ہے، ہم نے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، عمران خان نے کہا ایک سال پہلے ڈیجیٹل پاکستان کی طرف توجہ دینی چاہیے تھی۔ جب لوگوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں تو نتائج اچھے ملتے ہیں، جب وزیراعظم عمران کی ضرورت ہوگی ہم ان سے کہیں گے، وزیراعظم کی ریفارمز ٹیم میرے ساتھ کام کررہی ہے ، کچھ لوگوں کی نشاندہی کر کے ان کو اپنی ٹیم میں شامل کریں گے۔