عمران خان قوم کیلئے بُری خبر بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

  عمران خان قوم کیلئے بُری خبر بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی کا بم گِرا کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت قوم کے لیے بری خبر بن چکے ہیں۔ انہوں نے بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کی بھی مذمت کی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کا بم گِرا کر کہتے ہیں کہ گھبرانہ نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 15 ماہ کے دوران روٹی، روزگار، کاروبار، معیشت بند ہوچکا ہے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی نالائق ٹیم نے ملک میں صرف جھوٹ سستا کیا ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -