نواز شریف کے لندن والے گھر کے باہر ایک بار پھر پاکستانیوں کا احتجاج شروع، مظاہرین کون ہیں ؟ تحریک انصاف والے نہیں بلکہ ۔۔۔

نواز شریف کے لندن والے گھر کے باہر ایک بار پھر پاکستانیوں کا احتجاج شروع، ...
نواز شریف کے لندن والے گھر کے باہر ایک بار پھر پاکستانیوں کا احتجاج شروع، مظاہرین کون ہیں ؟ تحریک انصاف والے نہیں بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارک لین میں گھر کے باہر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے احتجاج شروع کردیا، تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پاکستانی نژاد طارق محمود نامی شخص نے تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کیے جانے کے بعد مظاہرے میں لوگوں کی خاطر خواہ تعداد تو جمع نہ ہوسکی البتہ مظاہرین میں سے بعض نے عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
پی ٹی آئی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات تقویم احسن صدیقی نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ہونے والے مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔ اگر نوازشریف ضمانت کی شرائط پر عمل پیرا رہے تو مظاہرے نہیں کریں گے ۔
دوسری جانب شریف فیملی نے مظاہرے کی مخالفت میں مظاہرے کیلئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرآنے کے خواہشمند لیگی کارکنوں کو وہاں آنے سے روک دیا ہے۔