چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم ترین فاسٹ باولر ’ لوکی فرگوس‘ فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لوکی فرگوسن عرب امارات میں آئی ایل ٹی لیگ کے دوران اوور پورانہیں کروا سکے ، فروگوسن کے اوور کی آخری گیند محمد عامر نے کروائی جس پر سکندر رضا نے چوکا لگاتے ہوئے دبئی کیپٹلز کو فائنل میں پہنچاد یا ۔
کیوی ہیڈ کوچ کا کہناتھا کہ ہمسٹرنگ کی رپورٹس مل گئیں ہیں، ریڈیالوجسٹ کی رائے کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف آج میچ کے بعد فائنل ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے ۔
لوکی فرگوسن پاکستان نہ آ سکے تو ان کی جگہ فاسٹ باولر جیب ڈفی لیں گے ۔