”شہباز شریف نے لوگوں کی بیویاں چھڑوا کر شادیاں کیں اور اب اینکر پرسن کیساتھ۔۔۔“ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماءنے شہباز شریف کی ”نئی شادی“ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچل گئی

”شہباز شریف نے لوگوں کی بیویاں چھڑوا کر شادیاں کیں اور اب اینکر پرسن ...
”شہباز شریف نے لوگوں کی بیویاں چھڑوا کر شادیاں کیں اور اب اینکر پرسن کیساتھ۔۔۔“ پی ٹی آئی کی خاتون رہنماءنے شہباز شریف کی ”نئی شادی“ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءزرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عام شادیاں نہیں کیں بلکہ انہوں نے لوگوں کے باقاعدہ گھر توڑے ہیں اور شوہروں پر دباﺅ ڈال کر انہیں تکلیف دے کر ان کی بیویاں چھڑوائیں اور پھر شادیاں کی ہیں۔
آج انہوں نے ایک خاتون اینکر سے شادی کر رہی ے جو ”جی “ کے نام سے ایکسپریس چینل پر آیا کرتی تھیں اور آج کل کسی اور چینل پر ہیں۔ وہ شہباز شریف کے بنگلے میں رہ رہی ہیں اور ان کی فرنٹ مین بھی بنی ہوئی ہیں اور شہباز شریف سے ملنے کیلئے پہلے ان سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمران خان اپنی پتلون میں۔۔۔“ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر ایسا شرمناک ترین تبصرہ کر دیا کہ جان کر تحریک انصاف والوں کے چہرے لال ہو جائیں گے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ”شہباز شریف چار شادیاں تو کر چکے ہیں اور یہ ان کا حق بھی ہے اور ہم کبھی اس بارے میں بات نہیں کرتے۔ لیکن آپ مجبور کر رہے ہیں۔ ایک عام پاکستانی ہونے کے ناطے میں صرف یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ شہباز شریف نے تو عام لوگوں سے شادیاں بھی نہیں کیں، بلکہ انہوں نے لوگوں کے باقاعدہ گھر توڑے ہیں، بچوں والی مائیں تھیں، ان کے شوہروں کو ہراساں کر کے دباﺅ ڈال کر انہیں تکلیف دے کر بیویاں چھڑوا کر شادیاں کی ہیں، تو کبھی آپ لوگوں نے اس کے بارے میں سوچا ہے کہ شہباز شریف نے گھر اجاڑے اور چار پانچ شادیاں کی ہیں۔ چار سے پانچ شادیاں تو وہ ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو پتہ ہے، انہوں نے اندرونی طور پر کیا کھاتے چلائے ہوئے ہیں، کیا کبھی اس بارے میں کبھی کسی معاملے پر بات کی ہے؟
ابھی ایک خاتون اینکر جو ”جی“ کے نام سے ایکسپریس چینل پر آیا کرتی تھیں اور آج کل کسی اور چینل پر ہیں، شہباز شریف نے ان کیساتھ بھی شادی کی ہوئی ہے۔ وہ خاتون اینکر شہباز شریف کے بنگلے میں بھی رہ رہی ہے اور ان کی فرنٹ مین بھی بنی ہوئی ہے۔ کبھی آپ لوگوں نے اس بات کی تحقیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس جانے سے پہلے اس خاتون اینکر سے اجازت لینا پڑتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ جو بھی شہباز شریف تک پہنچنا چاہتا ہے، وہ پہلے مجھ تک پہنچے اور اجازت لے، کبھی اس کے بارے میں کوئی تحقیق کی؟ کوئی گانا چلایا یا پھر کبھی آپ لوگوں نے اس بارے میں لوگوں کو بتایا۔ اسی طرح ماروی میمن کی اسحاق ڈار سے شادی ہوئی تو اس بارے میں کوئی میڈیا کوریج دی یا بریکنگ نیوز دی ہے؟
اسی طرح تہمینہ درانی کے سیکرٹری نے باقاعدہ کہا کہ تہمینہ درانی کو شہباز شریف نے نظربند کیا ہے اور اس کیساتھ اس کی فیملی کو بھی جان کا خطرہ ہے، اس لئے میڈیا اس بارے میں تحقیق کرے۔ کیا آپ نے کبھی اس خاتون کے بارے میں تحقیق کرنے کی کوشش کی یا انٹرویو کیا ہے؟ اسی طرح خواجہ آصف کی کشمالہ طارق، جس کے بارے میں وہ خود کہتے ہیں کہ میری بیسٹ فرینڈ ہیں، ان سے شادی کی ہے، وہ ان کے فلیٹ میں رہتی ہیں، پارلیمینٹ لاجز میں بھی کشمالہ طارق ہی ہیں، تو کبھی اس بارے میں کوئی سوال کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا
آپ لوگوں کو صرف عمران خان ہی ملتا ہے کہ اس کی ذاتیات کے بارے میں بات کریں اور کیچڑ اچھالیں۔ اس میں کیچڑ اچھالنے والی کون سی بات ہے، آپ ان کی پبلک لائف اور جو انہوں نے کے پی کے میں حکومت کی ہے، اس کے بارے میں تنقید کریں، ہم تیار ہیں لیکن کوئی یہ طریقہ نہیں ہے کہ ہر روز ایک خاتون کو اٹھا کر عمران خان پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔