حکومت کے اصلاحاتی پروگرامز کی حمایت سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانا ممکن ہے:ملک محمد احمد خان

حکومت کے اصلاحاتی پروگرامز کی حمایت سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانا ممکن ...
حکومت کے اصلاحاتی پروگرامز کی حمایت سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانا ممکن ہے:ملک محمد احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمایندہ خصوصی ) قائمقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں عوامی خدمت کمیٹی قصور کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمیٹی کے ممبران کو ان کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔قائم مقام گورنر پنجاب نے عوامی خدمت کمیٹی کی کم وسائل میں عوامی فلاح کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، یتیم بچیوں کی شادی اور میڈیکل کیمپس میں کمیٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقوں میں کمیٹی کی بے لوث خدمات لائق ستائش ہیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے اصلاحاتی پروگرامز کی حمایت سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانا ممکن ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اور سماجی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔قائمقام گورنر نے یقین دلایا کہ فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

 تقریب کے معزز مہمانوں نے بھی عوامی خدمت کمیٹی کی خدمات کو سراہا اور کمیٹی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں قومی اسمبلی کے اراکین ملک رشید احمد خان اور ریاض الحق جج کے علاوہ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب، امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، معروف یوٹیوبر رجب بٹ، عبدالرحمان شاہ، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یہ تقریب عوامی خدمت کے حوالے سے حکومت اور سماجی تنظیموں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم کوشش تھی۔