دھی رانی پروگرام , پہلے مرحلے میں کتنے مستحق جوڑوں کی شادی ہوگی،  1لاکھ روپے سلامی  کیسے دی جائے گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

دھی رانی پروگرام , پہلے مرحلے میں کتنے مستحق جوڑوں کی شادی ہوگی،  1لاکھ روپے ...
دھی رانی پروگرام , پہلے مرحلے میں کتنے مستحق جوڑوں کی شادی ہوگی،  1لاکھ روپے سلامی  کیسے دی جائے گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے دھی رانی پروگرام کی سٹیرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس آج لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کی، جس میں وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل ایڈوائزر ذیشان ملک، سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر، ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان اور دیگر ممبرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے دھی رانی پروگرام کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے لاہور کے 50 کے قریب مستحق جوڑوں کی درخواستوں کی منظوری دی اور پہلے مرحلے میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کی حکمت عملی پر غور کیا۔ پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی شادی ہوگی، جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اور پنجاب بینک کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت نوبیاہتا جوڑوں کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی۔ یتیم، بے سہارا اور معذور افراد کی بیٹیوں کو اس پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، شادی شدہ جوڑوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی گفٹ کی جائیں گی۔

حکومت پنجاب دھی رانی پروگرام پر 1000 ملین روپے خرچ کر رہی ہے، جو مستحق خاندانوں کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔