احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں وہی ٹارگٹ تھے، ملزم عابد ،سہولت کار بھی گرفتار

احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں وہی ٹارگٹ تھے، ملزم عابد ،سہولت کار بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارروال(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزم عابد حسین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اور وہی ٹارگٹ تھے،ملزم عابد حسین کارنر میٹنگ میں دوپہر 3 بجے سے مسلح بیٹھا ہوا تھا، ملزم نے ایک تنظیم کے ڈھائی سو فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے،پولیس نے ملزم عابد حسین کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نے پولیس کو دئیے جانیوالے بیان میں کہا کہ اس نے پستول 15ہزار روپے میں اپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے خریدا تھا۔ملزم عابد حسین نے کہا کہ ’’احسن اقبال میرے علاقے کے ہیں اس لئے وہ آسان ہدف تھے اور وہی میرا ٹارگٹ تھے۔پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی پستول میں 9گولیاں تھیں، ایک گولی چلانے پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اسے قابو کرلیا جس کے بعد گولی کا رخ تبدیل ہوا۔ ملزم عابد حسین کارنر میٹنگ میں دوپہر 3بجے سے مسلح بیٹھا ہوا تھا، ملزم نے ایک تنظیم کے ڈھائی سو فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے۔پولیس کے مطابق پولیس کو دیئے گئے شیڈول میں احسن اقبال اس میٹنگ میں شامل نہیں تھے۔دوسری جانب پولیس نے ملزم عابد حسین کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا جو ملزم کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر جائے وقوعہ تک لے کر آیا تھا۔
ملزم عابد

مزید :

صفحہ اول -