وہاڑی ‘ گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کی تقرری پر آبائی گاﺅں میں خوشی کا سماں

وہاڑی ‘ گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کی تقرری پر آبائی گاﺅں میں خوشی کا سماں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کی تقرری پر ان کے آبائی گاوں 571 ای بی میں خوشی کا سماں ہے۔ تفصیل کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کا آبائی گا¶ں 571 ای بی تحصیل وہاڑی ہے ان کے داداچوہدی جان محمد گا¶ں میں زمیندار تھے رضا علی باقر کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

والد بیرسٹر چوہدری شریف باقر اسی گا¶ں میں پیدا ہوئے سیاست میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے 1988 میں بورے والا سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ کے نسیم شاہ سے شکست کھائی 1988 میں بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر مقرر ہوئے بعد ازاں 1997میں وزیر اعظم معراج خالد کے مشیر رہے رضا علی باقر 3 بہن بھائی ہیں سائرہ باقر کراچی میں ہاوس وائف جبکہ عائشہ باقر امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نجی بینک میں ملازمت کر رہی ہیں رضا علی باقر نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج سے حاصل کی اور تعلیم کے لئے امریکہ چلے گئے آئی ایم ایف میں ملازمت کرنے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر مقرر ہوئے گورنر بننے کی خبر پر ان کے آبائی گا¶ں میں دوستوں رشتے داروں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر رضا علی باقر کے پھوپھی زاد کزن اختر علی چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے میرے ماموں شریف باقر کی طرح رضا علی باقر محب وطن پاکستانی ہے امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور عزم سے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کریں گے۔
آبائی گاﺅں