مسلم لیگ(ن)کے پارٹی عہدوں پر تعیناتی کا اقدام الیکشن کمیشن میں چیلنج

    مسلم لیگ(ن)کے پارٹی عہدوں پر تعیناتی کا اقدام الیکشن کمیشن میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )میں حالیہ پارٹی سطح پر کی جانے والی نامزدگیوں کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ن )کے اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل شجاع(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )


 الرحمان نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ مسلم لیگ ن کے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کے 3 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ بغیر کسی انتخاب کے پارٹی میں ان عہدوں پر تقرر کیا گیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کے ساتھ اس درخواست کو سنا جائے۔درخواست گزار نے مسلم لیگ ن کے 2016 اور 2018 کے پارٹی صدارتی انتخابات کو بھی چیلنج کر رکھا۔انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔
اقدام چیلنج