کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، ججز بھی دودھ کے دھلے نہیں

کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، ججز بھی دودھ کے دھلے ...
 کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، ججز بھی دودھ کے دھلے نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، یہاں ججز بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں، ایک طرف عمرا ن خان کہتے ہیں میرے قتل کا ذمہ دار آرمی چیف ہوگا دوسری طرف کہتے ہیں بات صرف آرمی چیف سے کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار  انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہنا تھا  کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے باہر میسج پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تھے، پی ٹی آئی کی پنجاب کی وزیرصحت بھی بار بار کہہ رہی تھیں،تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں نے 9مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، 9مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائی ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ9مئی کو سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا، پی ٹی آئی کے رہنما 9مئی کے واقعات کو اپنائیں یا پھر ان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ ، وہ لوگ کون تھے جنہوں نے کور کمانڈرہاؤس کے باہر لوگوں کو جمع کیا،جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے باہر میسج پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تھے، پی ٹی آئی کے بڑے بڑے رہنماؤں نے ٹی وی پر آکر 9مئی کی مذمت کی، سیالکوٹ میں میرے مخالف نے کامران شاہد کو داستان سنائی.

 خواجہ آصف نے کہا کہ 9مئی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سارا کچھ ہوا،2014ء کے دھرنے کے ذمہ داروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، فوج سیاسی انجینئرنگ میں ملوث سابق افراد کیخلاف کارروائی کرے اس کا وقار بڑھے گا، عمران خان ان کے چمچے تھے ان کے اشاروں کا انتظار کرتے تھے، امپائر کی انگلی کا لفظ عمران خان نے استعمال کیا تھا، 2017ء میں جو کچھ ہوا اس میں عدلیہ بھی شامل ہے۔ علیمہ خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں سیاستدانوں کو مل کر انصاف کا نظام درست کرنا چاہیے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، یہاں ججز بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں، حکمراں اشرافیہ کے تمام حصوں کو اجتماعی اعتراف کرنا چاہئے کہ ہم نے ملک کے ساتھ بار بار زیادتی کی ہے۔ایک طرف عمرا ن خان کہتے ہیں میرے قتل کا ذمہ دار آرمی چیف ہوگا دوسری طرف کہتے ہیں بات صرف آرمی چیف سے کریں گے۔