ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پرچہ رجسٹری قانون میں خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پرچہ رجسٹری قانون میں خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پرچہ رجسٹری قانون کی خلاف ورزی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے سخت نوٹس لے لیا،ضلع بھر کے ریونیو افسران کو طلب کر لیا گیا انتقالات کے اندراج میں تاخیر کے ذمہ دار پٹواری، قانونگو اور انتقالات کی تصدیق میں ست روی کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف اب سخت قانونی کارروائی کی جائے گی غیر قانونی پریکٹس کی روک تھام کیلئے قانون گوئی سطح پر چھاپے بھی ماروں گااور غلط اقدام نظر آنے پر اب مقدمات بھی درج کراؤں گا، جتنی رعایت برتنی تھی دے چکے اب کوئی معافی نہیں ملے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاھور نے دوٹوک موقف سب پر عیاں کردیا ۔انہوں نے کہا پبلک انٹرسٹ کیلئے بنائے گے تمام قوانین پر100فیصد عمل درآمد کیا جائے، سائلین کو فوری ریلیف دیا جائے اور اپنی بنیادی زمہ داریوں کوفوری نبھایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے مزید کہا کہ تمام اسٹنٹ کمشنرز ریونیو سٹاف ماہانہ بنیادوں پر انتقالات کی تصدیق کروائیں اس معاملے کی اب میں خود مانیٹرنگ کروں گا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ریونیو سٹاف کساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی۔