فیصل آباد کی پاور لومز انڈسٹری تباہ، مزدوروں کے گھروں میں فاقے

فیصل آباد کی پاور لومز انڈسٹری تباہ، مزدوروں کے گھروں میں فاقے
فیصل آباد کی پاور لومز انڈسٹری تباہ، مزدوروں کے گھروں میں فاقے
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں پاور لومز انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہوگئی بجلی کے بے تحاشہ بلوں اور خام مال کی قیمتوں کے اضافے نے لومز مالکان کی کمر توڑ دی جس سے مزدور طبقہ بھی بے روزگاری کا شکار ہوگیا جس سےگھروں میں چولہے بھی ٹھنڈے پڑگئے۔

 فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد جسے فیصل آباد کا مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے میں پاور لومز کے بیشمار چھوٹے بڑے کارخانے موجود ہیں جو اس علاقے کی پہچان ہیں لیکن حالات کی ستم ظریفی نے اس شہر کی فیکٹریوں کو سنسان اور لومز کی آوازوں کو خاموش کردیا۔

 علاقے کی زیادہ تر فیکٹریاں بند پڑی ہیں ان پر دھول مٹی جمی ہوئی ہے دروازوں پر لگے تالے مزدوروں کی بیروزگاری اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔