شمالی وزیرستان، بارودی مواد پھٹنے کے 2واقعات، 2افراد زخمی

  شمالی وزیرستان، بارودی مواد پھٹنے کے 2واقعات، 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دو مختلف دھماکوں میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے،جبکہ بنوں کے نواحی علاقے میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر بڑی تخریب کاری کی کوشش(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کو ناکام بنا دیا گیا،ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دو بارودی مواد کے دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہوا جہاں پر سجاد نامی شخص زخمی ہوگیا،دوسرا دھماکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فلائنگ کوچ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور قیصر زخمی ہوگیا،دونوں دھماکوں میں زخمی افراد کو الگ الگ ہسپتال منتقل کیا گیاجن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، دھماکے کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعدسکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ادھر بنوں کے نواحی تھانہ جانی خیل کی حدود میں بم ڈسپوزل سکواڈنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اراضی میں پڑی آئی ای ڈی کو اپنی تحویل میں لے کرناکارہ بنادیااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ آئی ڈیز کسی بڑی تخریبکاری کیلئے استعمال کی جانی تھیں۔
شمالی وزیرستان دھماکے