رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح 5سے 7فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی کی شرح میں چند ماہ اتار چڑھاؤ رہے گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ رواں سال ترسیلاب زر کا ہدف 35ارب ڈالر ہے،بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہی،بزنس کمیٹی کیساتھ رابطہ ضروری ہے،انڈسٹری کے ساتھ ملکر مسائل کا حل نکالنا ہے،زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا، ترسیلاب زر میں اضافہ ہوا ہے.
جمیل احمد نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی،افراط زر کو 38فیصد سے کم کرکے 4.1فیصد پر لائے ہیں،شکل حالات میں بھی ہماری انڈسٹری چلتی رہی،معاشی استحکام کے دیرپا ثمرات ملیں گے،سٹیٹ بینک کی طرف سے امپورٹس پر پابندیاں نہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔