سانحہ ماڈل ٹاﺅن،شہادتیں ضائع ہو گئیں: فرانزک حکام ، جے آئی ٹی کی رپورٹ دینے سے معذرت

سانحہ ماڈل ٹاﺅن،شہادتیں ضائع ہو گئیں: فرانزک حکام ، جے آئی ٹی کی رپورٹ دینے ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن،شہادتیں ضائع ہو گئیں: فرانزک حکام ، جے آئی ٹی کی رپورٹ دینے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) فرانزک حکام اور جے آئی ٹی نے سا نحہ ما ڈل ٹاﺅن کے بارے میں رپورٹ دینے سے معذرت کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تاخیر سے جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی بیشتر شہادتیں ضائع ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی اور پنجاب فرانزک لیب کے حکام اس کوشش میں تھے کہ انہیں جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت مل سکے مگر اس ضمن میں انہیں مشکلات پیش آرہی تھیں بعد ازاں جوڈیشنل کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے اجازت لینے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا تاہم گزشتہ روز عوامی تحریک کے حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جے آئی ٹی اورپنجاب فرانزک لیب کے حکام کو کرائم سین کے معائنے کی اجازت مل گئی جس پر دس کے قریب حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کافی عرصہ گزر جانے کے باعث شہادتیں ضائع ہو چکی ہیں اور بہت سی چیزوں کی مرمت کر دی گئی اس لئے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے کرائم سین پر سازگار حالات نہیں ملے۔