روزہ داروں کی خدمت کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،امام قاسم
لاہور(پ ر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں مستحق روزہ داروں کیلئے سحری وافطاری میں طعام کااہتمام کرنیوالے مبارکباد کے مستحق ہیں،انہیں اللہ تعالیٰ سے روزہ داروں کی خدمت کاصلہ دونوں جہانوں میں ضرورملے گا ۔مستحق لوگ مسلمان ثروت مندوں پرحق رکھتے ہیں،اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ انسانوں کواپنے بندوں کی مددکیلئے منتخب کرتا ہے۔مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کی رضاکیلئے اس کی مخلوق کوبنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے جو مال صرف کیا وہ یقیناکئی گنا اضافہ کے ساتھ ان کے پاس لوٹ آئے گا۔اپنے ایک پیغام میں امام قاسم رشیداحمدنے مزید کہا کہ ماہ مقدس اورعیدسعیدکے سلسلہ میں ہزاروں افرادمیں فوڈپیک اورعیدراشن کی بااحسن تقسیم جبکہ لاہور،کراچی،تھر،مانسہرہ ،جنوبی پنجاب سمیت مختلف شہروں میں رمضان دسترخوان کے کامیاب انعقادپر پرالخیرفاؤنڈیشن کے رضارکار شاباش کے مستحق ہیں۔ڈونرز کے عطیات اورصدقات کی ایک ایک پائی مستحقین پرصرف کردی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مایوس افراد کے چہروں پرخوشی کے رنگ بکھیرنا اوران کی محرومیوں کامداواکرنا الخیرفاؤنڈیشن کی ترجیحات کاحصہ ہے۔ا نہوں نے کہاکہ جولوگ مخلوق خدا کی خدمت میں لگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں لگ جاتا ہے۔صدقات وعطیات بلاشبہ آفات وبلیات کیلئے ڈھال ہیں۔صدقات کی بدولت انسان کی عزت وناموس کی حفاظت بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسان جواپنے ہاتھوں سے صدقات دیتا ہے وہ جہاں اس کی مال کی حفاظت کرتے ہیں وہاں ان سے اس کے رزق میں برکت بھی پیداہوتی ہے ۔جومخلوق خدا کی فلاح وبہبود کیلئے صدقات دیتا ہے وہ ہرپل فرشتوں کی دعاؤں کے حصارمیں رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدقات دینے والے انسانوں کے دل قدرت کی مہربانی سے نرم ہوجاتے ہیں