کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا ایف سی پی ایس پارٹ ون کیلئے6امتحانات کے شیڈول کا اعلان
ملتان(وقائع نگار)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے ایف سی پی ایس پارٹ ون سال2017ء میں6امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔جو سنٹرل انڈکشن پالیسی پر عمل درآمد (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کے ساتھ ہوں گے۔یہ امتحان2017ء میں یکم مارچ، 5اپریل ،3 مئی ، 6 ستمبر ، 4 اکتوبر،یکم نومبر کو ہوں گے۔ایف سی پی ایس پارٹ ون امتحان یکم مارچ2017ء اور4اکتوبر2017ء کو سعودی عرب اور کھٹمنڈو میں بھی ہوں گے۔تاہم نوجوان ڈاکٹرز ایک دفعہ میں 6 امتحانات منعقد کرنے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔