بیمار کی عیادت افضل ترین عبادت ہے، رضوان بھٹی

بیمار کی عیادت افضل ترین عبادت ہے، رضوان بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( پ ر) بیمار کی عیادت افضل ترین عبادت ہے۔ اپنے خوشیوں کے لمحات میں مستحقین کی مدد اور حوصلہ افزائی انہیں جلد صحتیاب ہونے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے کراچی نفسیاتی ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ شام عید مناتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈاکٹر سید مبین اختر کی 45سالہ روایت کے مطابق ہر عید وقومی تہوار وں پر مریضوں کے لئے تفریحی لمحات کا انعقاد قابل تعریف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں صحت کے حوالے سے سیمینار ،ورکشاپس ودیگر ہیلتھی پروگرامات کا سلسلہ تو جاری ہی رہتا ہے لیکن ذہنی صحت کے حوالے سے آگہی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے لوگ آج بھی مختلف تہمات کے سبب مریضوں کو جعلی عاملوں اور اطائیوں کے پاس لیجا کر پیسے اور وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ تعلیم کا فقدان بھی ہے۔ اگر درست اعداد وشمارکو یکجا کیا جائے تو بڑھتی ہوئی زہنی بیماریوں جسمیں شیزوفرینیا ، ہائی بلڈپریشر، ڈیپریشن، خوف ،گھبراہٹ سمیت بڑھتے ہوئے دیگر خودکشی کے واقعات عدم برداشت ذرا سی بات پر دوسروں کی جان لے لینا حتی کہ ماں باپ کا بچیوں کو قتل کردینا ، جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح اور سول سوسائٹی سمیت تمام الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کو اپنا موثر کردار ادا کر نا ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر انہوں نے مریضوں کے ساتھ عید کیک کاٹ کر شام منائی اور مریضوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔