بارود ی سرنگیں بچھانے والے دہشتگرد رعایت کے مستحق نہیں،عبدالغفور حیدری

بارود ی سرنگیں بچھانے والے دہشتگرد رعایت کے مستحق نہیں،عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنر ل سیکرٹری مو لانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کا واقعہ انتہا ئی افسو سناک ہے افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری بیان میں کیا انہو ں نے کہاکہ ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتاحکومت و قت دہشتگر دی کے خا تمہ کیلئے صر ف بیان بازی سے کام لینے کی بجائے دہشتگر دی کے خا تمے کیلئے عملی اقداما ت کرے د ہشتگر د انسا نیت کے رو پ میں در ندے ہیں پاکستان میں ہو نے والی دہشتگردی میں بیرو نی طا قتو ں کے ہا تھ کو نظر انداز نہیں کیاجا سکتا ہم دہشتگر دو ں کے حملے میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین کے سا تھ مکمل ہمددری کااظہارکر تے ہیں۔
عبدالغفوری حیدری