کراچی، کسٹمز کی خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی، گودا م سے 1500من گٹکا بر آمد

  کراچی، کسٹمز کی خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی، گودا م سے 1500من گٹکا بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستان کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو سٹور کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کر لیا، پاکستان کسٹمز کی انٹیلی جنس ٹیم کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی میں چھالیہ اور گٹکے سے بھرے 11ٹرک کسٹم ہاؤس منتقل کر دئیے گئے، گودام کے متعدد چوکیداروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے،گٹکا اور چھالیہ کو ممنوعہ اور منشیات قرار دیئے جانے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں یہ سب سے بڑی کاروائی بتائی گئی ہے۔
گٹکا برآمد

مزید :

صفحہ آخر -