طلاق کی خبریں، لیکن فائنل میچ میں یوزویندر چہل کے ساتھ بیٹھی ہوئی یہ لڑکی کون ہے؟

طلاق کی خبریں، لیکن فائنل میچ میں یوزویندر چہل کے ساتھ بیٹھی ہوئی یہ لڑکی کون ...
طلاق کی خبریں، لیکن فائنل میچ میں یوزویندر چہل کے ساتھ بیٹھی ہوئی یہ لڑکی کون ہے؟
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل ایک بار پھر  اس وقت سرخیوں میں آ گئے جب انہیں ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ بھارت اور نیوزی لینڈ کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے دوران دبئی میں دیکھا گیا۔ دونوں کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

نیوز 18 کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی تصویر وائرل ہوئی ہو۔ اس سے قبل جنوری میں بھی ان کی کرسمس کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ تاہم بعد میں آر جے مہوش نے ان خبروں کو "بے بنیاد" قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر کی اپنی ڈانسر اہلیہ کے ساتھ طلاق کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ ایک حالیہ عدالت کی سماعت کے دوران یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما نے اعتراف کیا کہ وہ پچھلے 18 مہینوں سے الگ رہ رہے ہیں۔ جب ان سے طلاق کی ممکنہ وجہ پوچھی گئی تو دونوں نے  مطابقت کے مسائل کو اس کی وجہ قرار دیا۔