مریم سرخرو ہو کر آئی ہیں، گرفتاری مجھے اذیت دینے کیلئے آنکھوں کے سامنے کی گئی تھی : نوازشریف

مریم سرخرو ہو کر آئی ہیں، گرفتاری مجھے اذیت دینے کیلئے آنکھوں کے سامنے کی ...
مریم سرخرو ہو کر آئی ہیں، گرفتاری مجھے اذیت دینے کیلئے آنکھوں کے سامنے کی گئی تھی : نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف  کا کہنا تھاکہ میری آنکھوں کے سامنے نیب والوں نے گرفتار کیا، مریم کی بیٹی روتی رہیں ، مجھے اپنے سیل میں واپس لے گئے اور چھوٹی بیٹی کو روتے روتے گھر واپس آنا پڑا، یہ گرفتاری مجھے اذیت پہنچانے کے لیے میری آنکھوں کے سامنے کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھاکہ ان کا کہنا تھا میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے، ان سب تکالیف کے باوجود پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔ ہم جس حال میں لند ن سے گئے اور پھر جو سلوک کیاگیا وہ سب کے سامنے ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ  مریم نواز مجھے جیل میں ملنے آتی تھی، ایک روز خبر ملی کہ نیب کی ٹیم گرفتار کرنا چاہتی ہے ، مریم نے میری طرف سے دیکھا تو میں نے کہا کہ ہم حق پر ہیں،  مریم نواز آج سرخرو ہوکر آئی ہیں یعنی وہ  سزائیں بھی غلط تھیں، ہم نے جو پیشیاں بھگتی ہیں اور جتنے سال ضائع کیے گئے ، ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے سوال کرنے کا حق نہیں ؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال سے پہلے ان کی طبیعت ناسازی کی اطلاع ملی تو منتیں کیں کہ بات کروا دیں لیکن انکار کردیا گیا اور پھر تین گھنٹے بعد وہی لوگ اطلاع دینے آگئے کہ آپ کی اہلیہ وفات پاگئی ہیں۔

ویڈیو دیکھئے