شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی :نجم سیٹھی

شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ...
شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی :نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی اینٹی کرپشن یونٹ کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ ہمیں کرپشن کے بارے میں پہلے سے ہی مصدقہ اطلاعات موصول ہوچکی تھیں۔

سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ

جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرنے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ معاملے کودیکھ رہاہے ،کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی قوانین کے مطابق کی گئی ہے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے جبکہ معطل کیے گئے کھلاڑیوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کاموقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتاتھا دبئی میں جواریوں کانیٹ ورک متحرک ہے جس وجہ سے ہم نے تمام کھلاڑیوں کوہدایات بھی جاری کی تھیں کہ ان سے دور رہیں جبکہ پی ایس ایل ٹوکی مقبولیت نے بکیزکواپنی جانب متوجہ کیا ہے لیکن پی ایس ایل پاکستان کااثاثہ ہے، چند افراد کو ملک کو بدنام کرنے نہیں دیں گے اورپی ایس ایل کو ہر قیمت پر شفاف بنائیں گے۔

مزید :

ورلڈ T20 -