ایس پی لاہور کے خلاف جعلی کرنسی نوٹ چلانے کا کیس، کتنی بڑی رقم تھی، کیا ایکشن ہوا؟ تفصیلات آ گئیں

ایس پی لاہور کے خلاف جعلی کرنسی نوٹ چلانے کا کیس، کتنی بڑی رقم تھی، کیا ایکشن ...
ایس پی لاہور کے خلاف جعلی کرنسی نوٹ چلانے کا کیس، کتنی بڑی رقم تھی، کیا ایکشن ہوا؟ تفصیلات آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس پی لاہور بلال قیوم کو جعلی کرنسی نوٹ چلانے کے کیس میں معطل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی بلال قیوم کو 120 دن کیلئے معطل کر دیا گیا، کیس کی مزید تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ 3 جون کو عامر اقبال کو 49 لاکھ 95 ہزار کے جعلی نوٹ جمع کراتے ہوئے پکڑ لیا گیا، عامر اقبال نے بتایا کہ رقم سی پی او آفس لاہور میں ایس پی بلال قیوم نے دی تھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی میں ایس پی کی گاڑی رقم حوالگی کیلئے جاتی دیکھی گئی، متعلقہ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بلال قیوم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری پر بلال قیوم نے ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کا آرڈر دکھایا جس پر ایف آئی اے نے رہا کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر اور سی پی او لاہور آفس میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔